ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو: بی جےپی کے سابق وزیر جناردھن ریڈی نےکیا نئی سیاسی پارٹی کا اعلان : بی جےپی کےلئے ہوگئی مشکل گھڑی

بنگلورو: بی جےپی کے سابق وزیر جناردھن ریڈی نےکیا نئی سیاسی پارٹی کا اعلان : بی جےپی کےلئے ہوگئی مشکل گھڑی

Sun, 25 Dec 2022 19:38:44    S.O. News Service

بنگلورو:25؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز )بی جےپی کے سابق وزیر جناردھن ریڈی نے ’’کلیان راجیہ پرگتی پارٹی ‘‘ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی   بی جےپی کے لئے نئی مشکلات کھڑی  ہونے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ آئندہ چند ماہ میں کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

جناردھن ریڈی نے بنگلورو کے اپنے گھر ’’پاریجات‘‘میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرتےہوئےسیاسی میدان میں اپنی دوسری اننگ کی شروعات کی۔ انہوں کہاکہ ہم ایک نئی امید اور اہم مقاصد کو لےکر نئی پارٹی کا اعلان کررہے ہیں۔ہماری پارٹی کا مقصد ریاست کی بھلائی اور ترقی ہے، ہم ایسا کام کریں گے جس کو عوام پسند کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مجھے ٹارگیٹ کررہی ہے اور یہ آگے بھی نشانہ بنائے گی ۔ ہماری پارٹی کی طرف سے کن کن حلقوں سے امیدوار کھڑے کریں گے اورکون ہونگے، پھر پارٹی کا منشور لے کر  بہت جلد عوام کے سامنے حاضر ہوں گے۔ آئندہ ہونےوالے ودھان سبھاانتخابات میں وہ خود  گنگاوتی حلقہ سے امیدوار ہونے کی جانکاری دیتےہوئے  سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ پارٹی کے تعلق سےبتایا کہ اگلے 15دنوں میں پارٹی کا نشان ، دفتر وغیرہ کے متعلق بتایاجائے گا۔ جناردھن ریڈی نے بتایا کہ میری بیوی بھی عوامی زندگی میں قدم رکھنے جارہی ہیں اب وہ میرا ساتھ دیں گی اور عوامی خدمت کریں گی۔


Share: